Read Article

Apple Benifits And Uses

Notification Image

ہم اپنے بچپن سے سنتے چلے آرہے ہیں ہم جانتے ہیں کہ پھل صحت کے لیے اچھے اور بہت ذیادہ مفید ہوتے ہیں لیکن مائیں ہمیشہ بچوں کو صرف سیب ہی کھانے کے لیے کیوں دیتی ہیں ۔ کوئی اور پھل کیوں نہیں؟؟حالانکہ سب پھلوں کا ذائقہ مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ مفید بھی ہوتے ہیں ۔آئیے سیب کی افادیت پر نظر ڈالتے ہیں ۔

سیب کے فائدے

روزانہ ایک سیب کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے سیب کو چھیل کر نمک لگا کر کھانے سے سر درد دور ہوتا ہے۔

 مصری  کو سیب کے  کا رس کے ساتھ کھانے سے کھانسی رک جاتی ہے۔

سیب روزانہ نہار منہ کھائیں اور دودھ پی لینے سے رنگ گورا ہوتا ہے۔

سیب کی رس میں کالی مرچ زیرہ ، نمک ملانے سے معدہ صحیح کام کرتا ہے۔

سیب ہمارے لیے بہت ذیادہ فائدے مند ہے اسے روزانہ کھانے سے جسم میں قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے اور بہت سی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔جن کا ذکر بڑی بڑی قیمتی دوائیوں کے اشتہاروں میں تو پایا جاتا ہے مگر جو درا صل کسی دوا سے حاصل نہیں ہوتا اور سیب بے بناہ افادیت کا حامل اور قوت بخش پھل ہے۔

سیب ایک نہایت ہی صحت افزاء غذا ہے۔سیب روزانہ کھانے سے چہرے پر سرخائی آجاتی ہے ۔ سیب قیمتی دوائیوں کا نعم البدل ہے ۔

سیب دانتوں کو مضبو ط کرتا ہے اسکے اجزاء دانتوں اور مسوڑوں میں جزب ہوکر انہیں خاصا مضبوط کرتے ہیں سیب کے مسلسل استعمال سے انسان کی اعصابی کمزور ی دور ہوتی ہے۔

سیب آپکو ٹوتھ برش کا متبادل تو نہیں ہو سکتا لیکن اس کو دانتوں سے کاٹنے اور چبانے سے یہ آپکے منہ میں لعاب کے بننے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور دانتوں کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔

سیب میں پائے جانے والے بائبرز معدے کی انتریوں میں موجود چکنائی کو ختم کرکے کولیسٹرول کے لیول کو کنٹرول کرتے ہیں اور آپکو صحب مند بناتے ہیں یہ دونوں صورتوں میں مفید ہوتا ہے اس میں موجود فائبر آپکے معدے میں موجود غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے وزن میں کمی ہماری صحت بہت ساری بیماریو ں کی وجہ سے وزن کی ذیادتی بھی ہے جس میں دل کے امراض ہائی بلڈ پریشر نیند کی کمی اور ذیابیطس سرفہرست ہے ، ڈاکٹر ہمیشہ وزن کنٹرول اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے ریشے دار غذا کے استعمال پر زور دیتے ہیں کیونکہ اس میں کم از کم کیلوریز ہوتی ہیں۔




Articles List