Read Article

Punjab Police Jobs Work of IT officers

Notification Image

پولیس ایک ایسا محکمہ ہے جہاں پر کوئی بھی شریف آدمی جاتے ہوئے ڈرتا ہے اور اپنے حقوق کے لیے بھی نہ جاتا تھا لیکن اب پنجاب پولیس میں اب ایک ایسی تبدیلی عمل میں لائی گئی کہ پورے پنجاب میں اے سی والے کمپیوٹر رومز بنائے گئے جنہیں فرنٹ ڈیسک کا نام دیا گیا۔ جن میں با اخلاق ، باوقار اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے پولیس افسران پی ایس اے / ایس ایس اے کو بھرتی کیا گیا یہ پروجیکٹ کو 2016 میں عوام کی خدمت کے لیے منشی(محرر) کی پریشانی سے عوام کو بچانے کے لیے اور پولیس اور عوام میں فاصلہ کم کرنے کے لئے شروع کیا گیا اور لاہور میں فرنٹ ڈیسک کی کامیابی کے بعد پورے پنجاب میں اس جدید سسٹم کو عوام کے لئے بنا دیا گیا اور فرنٹ ڈیسک کے آن لائن ڈیٹا کی وجہ سے کرائم کے کنٹرول میں بہت حدد تک مدد ملی کسی بھی تھانہ کا مجرم بندہ پورے پنجاب میں مجرم شو ہو گا جس کی مدد سے مجرم کسی بھی جگہ کرائم کرنے سے پہلے پکڑا جاسکتا ہے ۔

عوام کیسے فرنٹ ڈیسک کی خدمات حاصل کر سکتی ہے؟: پنجاب کے ہر تھانہ میں فرنٹ دیسک بنا ہوا ہے کسی بھی شہری کی شکایت ہو (لڑائی جھگڑا-شناختی کارڈ کی گمشدگی -لائسنس کی گمشدگی-کسی بھی کاغذات کی گمشدگی- پیسوں کی لین دین- گھریلو معاملات-آن لائن کرایہ داری) وہ شہری بغیر کسی سفارش کے اپنے متعلقہ تھانہ میں جائے گا اور وہاں پر فرنٹ ڈیسک پر اپنی درخواست (اگر لکھی ہوئی ہے تو ورنہ فرنٹ ڈیسک افسر لکھنے کا پابند ہو گا) فرنٹ ڈیسک کے افسر کو دےگا جو اسکو کمپیوٹر نمبر لگا کر شہری کے حوالے کرے گا اور ایک افسران کا رابطہ نمبر بھی مہیا کرے گا اور اس افسر سے شہری کا کام بھی کروائے گا اور باعزت و احسن طریقہ سے شہری کے کام کو کیا جائے اور اسکی دادرسی قانون کے مطابق کی جائے گئی۔

فرنٹ ڈیسک کے عوام کو فوائد: کسی بھی شہری کو اپنی شکایت وقت پر درج کروانے کے لئے کسی بھی شفارش کی ضرورت نہ ہو گئی اور نہ ہی فرنٹ ڈیسک پر کسی قسم کی رشوت لی جاتی ہے اور نہ ہی کسی شہری کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے۔ شکایت درج ہونے پر ایک ٹائم فریم دیا جاتا ہے اس ٹائم کے اندر اندر شہری کی شکایت حل ہو گی۔




Articles List