Read Article

World War 1 Europe Map and Summary in Urdu

Notification Image
ورلڈ وار 1 کو دنیا کی سب سے بڑی اور آخری جنگ سمجھا گیا لیکن ایسا نہ تھا کیونکہ 1939 ء میں دوسری جنگ عظیم شروع ہو گئی۔پہلی جنگ عظیم 28 جولائی 1914ء کو شروع ہوئی جب آسٹریا ہنگری کے "آرچڈوک فرانز فرڈینینڈ" کو قتل کر دیا گیا تھا ۔ اس جنگ میں دنیا دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ایک طرف الائیڈ پاور ممالک بریٹش ، فرانس ، روس اور دیگر چھوٹی ریاستیں اور بعد میں اٹلی ، جاپان اور امریکہ نے بھی شمولیت اختیار کر لی ۔دوسرا گروپ سنٹرل پاور ممالک تھے جن میں آسٹریا ہنگری ، جرمنی اور سلطنت عثمانیہ شامل تھے۔یورپ ممالک ہتھایوں کی دوڑ میں سب سے آگئے تھے اور آپس میں اختلافات بڑھتے گئے ۔ برطانیہ کی دنیاء کے 25 فیصد حصے پر حکومت تھی جس وجہ سے صرف برصغیر سے ہی 12/13 لاکھ افواج نے برطانیہ کی مدد کی۔بوسنیا جو کہ آسٹریا ہنگری کےعلاقےتھے وہ بھی آزادی چاہتے تھے آسٹریا ہنگری کے بادشاہ "آرچڈوک فرانز فرڈینینڈ " اور اسکی بیوی کا بوسنیا میں قتل ہو گیا۔ جو کہ ایک قوم پرست "گیوریلو پرینسیپ" نے کیا اسکے ساتھ بلیک آرگنائزیشن کے لوگ بھی شامل تھے اس قتل کا الزام اس قتل کا الزام سربیا پر لگا جو بوسنیا کوآزاد کروانا چاہتی تھا۔ سربیا نے روس سے مدد مانگ لی اور آسٹریا ہنگری نے جرمنی سے مدد مانگ لی۔ جرمنی اور اسٹریا نے سربیا پر حملہ کر دیا تو روس اور فرانس نے بھی اسٹریا ہنگری کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا۔ جرمنی نے روس پر دفاع اور فرانس پر حملہ کا ارادہ کیا اور بیلجیم کے ذریعے فرانس کی فوج کو ختم کرنا چاہا۔ جیسے بھی جرمنی نے بیلجیم پر حملہ کیا تو برطانیہ نے جرمنی پر حملہ کر دیا۔کیونکہ بیلجیم اور برطانیہ کے درمیان بھی جنگی معاہدہ تھا۔ جرمن فون نے فرانس کےشہر پیرس تک کامبیابی حاصل کر لی لیکن جب برطانیہ کی فون پہنچی تو جرمنی کی فوج واپس دھکیلی گئی بعد میں جرمنی، برطانیہ ، فرانس نے خندقیں بنا لی اور 3 سال تک ایسے ہی لڑائی ہوتی رہی خندقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونےکی وجہ سے جنگ سے بھی ذیادہ فون بیماریوں سے مارے گئے ۔ مشرقی سائیڈ پر جرمنی نے روس کے 3 لاکھ فوجی مار ڈالے۔ سلطنت عثمانی نے روس پر حملہ کر دیا اور برطانیہ نے سلطنت عثمانیہ پر حکومت کر دی۔ جرمن نیوی کافی مظبوط تھی لیکن برطانیہ کی نیوی اس سے بھی مضبوط تھی جب بھی جرمن نیوی برطانیہ پر حملہ کرتے تو بھاری نقصان ہوتا اس لیے جرمن نیوی برطانیہ کی نیوی پر حملہ سے ڈرنے لگی۔ جرمن شروع میں تو فوجی جہازوں پر حملہ کرتے تھےلیکن بعد میں جرمن نیوی نے امریکن مسافر جہاز لوزی ٹانیہ حملہ کر دیا جو امریکہ سے برطانیہ کی طرف سفر کر رہی تھی جس میں امریکہ کے ۔/1200 مسافر مارے گئے اور 1917ء میں امریکہ نے بھی جنگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ جنگ میں شمولیت سے پہلے امریکہ نے سب ممالک کو اسلحہ بیچا اور پیسہ کما کر اپنی اکانمی کو ٹھیک کرلیا اور امریکہ کی وجہ سے الائیڈ گروپ نے فتح حاصل کر لی اور جنگ بندی ہو گئی اور " ٹریٹی آف ورسائیلز " کا معاہدہ طے پایا جس میں جنگ کے عناصر کی نشاندہی ہوئی اور سب الزام جرمنی پر آگیا۔ جرمنی پر بہت ذیادہ تاوان ڈالا گیا جرمنی 2010 تک اس کی قسطیں ادا کرتا رہا۔ وسطی اور مشرقی یورپ میں نئے بارڈر بنائے گئے اور ہٹلر اس ٹریٹی کے سخت خلاف تھا یہی ورلڈ وار 2 کی سب سے بڑی وجہ بنی۔ورلڈ وار ون میں 4 سلطنتیں ٹوٹ گئی جن میں جرمنی ، اسٹریا ہنگری ، روس اور سطلنت عثمانیہ ہیں اور امریکہ سب سے مضبوط ملک بن کر ابھرا۔


Articles List