Read Article

Information About the Plants

Notification Image

ہم میں سے اکثر لوگ یہ تو جانتے ہیں کہ درخت آکسیجن پیدا کرتے ہیں جو انسان کو سانس لینے میں کام آتی ہے اسکے علاوہ یہ کاربن ڈائی اکسائیڈ کو استعمال کر کے ماحول کو تر وتازہ کرتے ہیں اور مختلف چیزوں کے لیے ہمیں لکڑیاں ملتی ہیں۔

کم جانی جانے والی معلومات: جس جگہ پر درخت بہت ذیادہ ہوں وہاں پر سیلاب کا خطرہ بہت ہی کم ہو جاتا ہے کیونکہ درخت پانی جمع ہونے نہیں دیتے اور ساتھ ساتھ جذب کرتے رہتے ہیں اور مزید یہ کہ زمین کو بھی جذب کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ درخواست قحط اور خشک سالی کا بھی علاج ہیں یہ زمین سے جذب شدہ پانی کو ہوا میں خارج کرتے ہیں جس سے بادل بننے اور بارش ہونے میں مدد ملتی ہے۔ درخت کی جڑیں زمین کے کٹاوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے محفوظ رکھتی ہیں اسی لیے سڑکوں ، نہروں ،دریاؤں اور تالوبوں کے گرد درخت لگائے جاتے ہیں۔ درخت شور کی آلودگی کو جذب کرتے ہیں اور شور میں کمی پیدا کرتے ہیں۔درختوں کی موجودگی انسان کو زہنی و جسمانی طور پر ڈپریشن سے نکالتی ہے اور مضبوط بناتی ہے اور انسان کی تخلیقی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔ درخت گرمی کی شدت کو بھی کم کرتے ہیں اور گلوبل وارمنگ کے کنٹرول کے لیے بہت ضروری ہیں۔

پودوں کو پانی احتیاطی تدابیر: اکثر ہم اپنے پودوں کو روزانہ پانے دیتے ہیں اس کی ضرورت کو دیکھے بغیر جب پانی ذیادہ دیا جاتا ہے تو پودا ایک دم نہیں مرتا بلکہ اسکے پتے پیلے ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور نیچے سے تناء گلنا شروع ہو جاتا ہے۔ پانی کم دینے سے پودے کبھی مرتے ہیں ہیں بس اس کے پتے ڈھیلے ہونا شروع ہو جاتے ہیں جب بھی پتے ڈھیلےہوں تو سمجھ جاؤ کہ پودے کو پانی کی ضرورت ہے اور اسے پانی دیں کچھ ہی گھنٹوں میں پودے کے پتے ٹھیک ہو جائیں گئے۔




Articles List